ستھرا پنجاب پروگرام—فوربز اور امریکی کانگرس کا اعتراف

30

 لاہور، یکم دسمبر:

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر لی ہے۔ امریکی کانگرس کے بعد معروف عالمی جریدے فوربز نے بھی اس کامیاب ماڈل کو سراہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق فوربز میگزین نے تسلیم کیا کہ مریم نواز نے 75 سالہ صفائی کے مسئلے کو چند ماہ میں حل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کے معیار کا فرق ختم ہوا ہے، اور اب دور دراز علاقوں میں بھی وہی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو شہری مراکز میں موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پروگرام کے تحت مقامی صنعت کو فروغ ملا اور 1 لاکھ 40 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اس ماڈل سے سیکھنے کی خواہاں ہیں۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق مریم نواز کی خلوصِ نیت اور تیز رفتار گورننس کی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی انہیں سراہا جا رہا ہے۔

Comments are closed.