پشاور سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ، گورنر خیبرپختونخوا نے شہید پولیس اہلکار پر افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 2 نومبر 2025ء

پشاور سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ، گورنر خیبرپختونخوا نے شہید پولیس اہلکار پر افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

پشاور کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (CTD) تھانے میں آج دھماکہ ہوا جب تھانے کے مال خانے میں رکھے ہوئے بارودی مواد میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعہ پر گہرا افسوس اور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔

گورنر نے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ شہید اور زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کی حمایت اور ہمت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.