پاکستانتازہ ترین

سیف سٹی اسلام آباد شہر کے امن و مان کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

سیف سٹی اسلام آباد شہر کے امن و مان کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

سال 2025 میں سیف سٹی پولیس آپریشن ہال سے 570 کیسز ٹریس کئے گئے جبکہ 87 کیسز میں تصاویری و ویڈیوز شواہد اکٹھے کئے گئے

جبکہ 45 سو سے زائد بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی نشان دہی کر کے تھانہ جات میں شفٹ کیا گئے

رواں سال سیف سٹی کیمرہ جات سے 1ہزار سے زائد امن و عامہ کے وقوعات کی مانیٹرنگ کی گئی

سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے 142 مشکوک گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو سال 2025 میں تھانہ جات منتقل کیا گیا

وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر سیف سٹی میں کرائم ہنچ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی مدد سے ایک سال کے عرصہ میں 73 جرائم پیشہ گینگز کی شناخت عمل میں لائی گئی ،جس میں سے 31 گرفتار کئے گئے

وزیر داخلہ سید محسن نقوی صاحب کی کاوشوں سے رواں سال 2025 میں 700 کے قریب آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مشتمل کیمرہ جات کا اضافہ کیا گیا اور 140 ایسے ہاٹ سپاٹ بشمول نیو ایئر پورٹ کو کور کیا گیا جہاں سیف سٹی کیمرہ جات کی رسائی پہلے ممکن نہ تھی

ہوٹل آئی سافٹویئر کی مدد سے 83 عدالتی و پولیس اشتہاری ملزمان کو رواں سال گرفتار کیا گیا

سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے 24/7 اپنے کیمرہ جات ،سمارٹ کاروں اور ڈرون کیمرہ جات کی مدد سے سرویلنس کا کام جاری رکھے ہوئے ہے،جس کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے عمل میں بے تحاشہ مدد مل رہی ہے

Related Articles

Back to top button