بلوچستانپاکستانتازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام ضلع چمن، مجلس عاملہ و تحصیل امراء کا مشترکہ اجلاس

جمعیت علمائے اسلام ضلع چمن، مجلس عاملہ و تحصیل امراء کا مشترکہ اجلاس

آج بمقام جمعیت علمائے اسلام ضلعی سیکریٹریٹ، کالج روڈ چمن، جمعیت علمائے اسلام ضلع چمن کے مجلس عاملہ اور دونوں تحصیلوں کے امراء کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا عبدالمنان صاحب نے فرمائی۔

اجلاس کا آغاز حافظ عبدالرزاق صاحب کی پرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
اجلاس میں ضلع چمن کے نائب امیر مولانا حافظ گل صاحب پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس حملے کو 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا

اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے، انتظامی افسران سے ملاقات کی جائے گی تاکہ اس سنگین واقعے پر فوری ایکشن لیا جا سکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبدالمنان صاحب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

> "یہ نہایت افسوسناک امر ہے کہ مولانا حافظ گل صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا اور 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ نے تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ یہ مجرمانہ غفلت ناقابل قبول ہے۔”

بعد ازاں ، اجلاس کا اختتام تحصیل سٹی امیر مولانا شمس اللّٰہ صاحب کی دعا سے ہوئی
جاری کردہ ضلعی پریس سیکرٹری عبدالوارث جانثار
شائع کردہ ضلعی کوآرڈینیٹر بلال احمد

Related Articles

Back to top button