پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم/چئیرمین سیل آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت جموں و کشمیر لبریشن سیل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)02/جون- وزیراعظم/چئیرمین سیل آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت جموں و کشمیر لبریشن سیل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خوشحال خان، سیکرٹری سروسز ظفر محمود خان ،سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری کشمیر کاز آرٹس اینڈ لینگویجز محمد رفاقت مغل، ڈائریکٹر انتظامیہ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان شریک تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل رفاقت مغل نے لبریشن سیل کے معاملات و مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں جموں وکشمیر لبریشن سیل بورڈ کے 18ویں بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ تحریک آزادی ہماری اولین ترجیح ہے، آزاد کشمیر حکومت کے تمام وسائل تحریک آزادی کشمیر کے لئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن سیل کو نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی (awareness) پر فوکس کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسل کو تحریک آزادی سے روشناس کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیوٹ کا کام قابل ستائش ہے جسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان معرکہ حق میں شکست کے بعد آزادکشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے ناکام بنانے کیلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا اور سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کی جس پر ان کے مشکور ہیں ۔

Related Articles

Back to top button