پاکستانتازہ ترین

انسپکٹر آف مائینز مچھ قربان علی عمرانی کی زیر نگرانی کوئلہ کمپنیوں کے کارکنوں کے لیے فرسٹ ایڈ تربیت کا انعقاد

مچھ 2 جون 2025: انسپکٹر آف مائینز مچھ قربان علی عمرانی کی زیر نگرانی کوئلہ کمپنیوں کے کارکنوں کے لیے فرسٹ ایڈ تربیت کا انعقاد، 50 سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔ انسپکٹر آف مائینز مچھ، قربان علی عمرانی کی زیر نگرانی اور جونیئر انسپکٹر آف مائینز مچھ غلام قادر مری کی موجودگی میں مچھ میں مختلف کوئلہ کمپنیوں کے 50 سے زائد ملازمین کو ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کی خصوصی تربیت دی گئی۔ یہ تربیت ریسکیو 1122 کوئٹہ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ تربیتی سیشن کی قیادت 1122 کے ماہر ٹرینر بشیر  نے کی، جبکہ معاونت ٹرینر محمد غنی نے فراہم کی۔ ٹریننگ میں ملٹی میڈیا کے ذریعے فرسٹ ایڈ کے اصول، فوری طبی ردِعمل، اور عملی مظاہرے شامل تھے۔ اس تربیت کا مقصد کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے ملازمین کو ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تربیت فراہم کرنا تھا، تاکہ حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔ شرکاء کو مختلف قسم کے حادثات جیسے خون بہنا، جلنا، فریکچر، بے ہوشی اور دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں فوری امداد دینے کے طریقے سکھائے گئے۔ تمام ملازمین نے اس تربیت کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ان کی زندگیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ غلام قادر مری نے بھی اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تربیت کان کنوں کے لیے نہایت ضروری ہے، اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جانا چاہیے۔ ریسکیو 1122 کے نمائندوں نے کہا کہ ان تربیتی پروگراموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین ان ہنر مند صلاحیتوں سے مستفید ہو سکیں۔ یہ اقدام مچھ مائنز میں صنعتی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک مؤثر قدم ثابت ہو گا۔

Related Articles

Back to top button