اے این ایف کی پشاور میں بڑی کارروائی، 9.6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اور کامیاب انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق، یہ کارروائی پشاور اور باڑہ میں سرگرم ایک منظم منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف کی گئی جو مختلف کیریئرز کے ذریعے پشاور سے ملاکنڈ منشیات منتقل کر رہا تھا۔ مصدقہ خفیہ اطلاع پر عبدرہ کرکٹ گراؤنڈ، ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک مشکوک سوزوکی مہران کو روک کر تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران گاڑی کے لاؤڈ اسپیکر باکس سے مہارت سے چھپائے گئے چرس کے آٹھ پیکٹس برآمد ہوئے، جن کا مجموعی وزن 9.6 کلوگرام تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو
موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اے این ایف منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھے گی۔
Comments are closed.