میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے نااہلی کے باعث ڈیرہ مراد جمالی شہر کے روڈوں پر سیوریج کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرنے لگا

17

نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی) میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے نااہلی کے باعث ڈیرہ مراد جمالی شہر کے روڈوں پر سیوریج کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرنے لگا۔ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے بجائے گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے تالاب میں بدل دیا ۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایک طرف مسافروں اور شہریوں سمیت تاجران کو سخت مشکلات کا سامنا تو دوسری طرف کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے روڈ سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے ۔مگر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سمیت حلقے کے منتخب نمائندے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی ، پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد کے ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی سمیت حکام بالا سے پرزور زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی نااہلی،اور غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے ۔اور شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ تاجران سمیت شہریوں اور مسافروں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے ۔

Comments are closed.