Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

نئی دہلی: ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے متعدد اہلکار زخمی ہوکر پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اروناچل میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول ایک بار پھر بھارتی اور چینی…

چین کے مہمان خانے پر حملہ آور تینوں ملزمان طالبان کے ہاتھوں مارے گئے

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں واقع ایک ہوٹل میں جہاں زیادہ تر چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں مسلح ملزمان نے حملہ کردیا تاہم طالبان نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے…

بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

 کوئٹہ: بلوچستان کے تین اضلاع پشین، حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہی، حساس پولنگ…

ڈالر، سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ڈالر سمیت دوسری غیر ملکی کرنسی اور سونے کی افغانستان کو اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کے کرنسی ڈکلیئریشن…

آئندہ تین روز کے دوران کراچی کی راتیں سرد رہنے کا امکان

  کراچی: اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت شہر کا موسم خشک جبکہ راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیر فعال رہے گی اور کراچی بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے زیر…

پنجاب کے بڑے شہروں میں گندم کا کوٹا بڑھانے کا فیصلہ

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا…

مردان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

مردان: مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک معمر شخص زخمی ہوگیا۔  فائرنگ کا واقعہ پار ہوتی موسم کورونہ میں پیش آیا جس میں تین ہلاکتیں ہوئیں، اطلاع ملتے ہی یسکیو1122…

یوکرین کی بندرگاہ پر روسی حملے میں توانائی کی تنصیبات تباہ؛ 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم

کیف: روس کی جانب سے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسہ میں دو توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔  غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال…

بھارت؛ باپ نے ناجائز تعلق پکڑے جانے پر بیٹے کو قتل کر دیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں باپ نے اپنے ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا۔  ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق باپ نے 15 سالہ بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر ایک کنویں میں پھینک دیا لیکن بیٹے کے بچ جانے کے…

کالعدم ٹی ٹی پی نے خود کو مستحکم کرلیا، نیکٹا

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں خود کو مستحکم کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے مذاکرات کے وقفے سے فائدہ اٹھا کر سوات میں قدم…