Browsing Category
بین الاقوامی
بین الاقوامی
افغان مدرسے میں زوردار دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی
کابل: افغانستان کے صوبے سمنگان میں ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جارہی…
گجرات فسادات؛متاثرہ مسلم خاتون نے زیادتی کے مجرموں کی رہائی چیلنج کردی
نئی دہلی: دس سال قبل بھارتی ریاست گجرات میں مسلم فسادات کے دوران جنونی ہندو بلوائیوں کی اجتماعی زیادتی کی شکار بلقیس بانو نے ان سفاک مجرموں کی رہائی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلقیس بانو نے مودی سرکار…
برطانیہ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے، مردم شماری رپورٹ
لندن: برطانیہ میں 2021 میں کئی گئی مردم شماری میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے جب کہ 13 فیصد کمی کے بعد عیسائی پہلی بار ملک کی نصف آبادی سے کم رہ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات نے ملک…
یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو میں شامل ہو جائے گا؛ سیکرٹری جنرل
بخارست: مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین ایک دن اس کا رکن بن جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ میں ہونے والے نیٹو کے دو روزہ اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں روس…
قیادت نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی منظوری دے دی، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، جمعہ کو پنجاب اور ہفتے کو خیبر پختون خوا کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس کے بعد دونوں اسمبلیوں کو توڑ دیا جائے گا۔…
امریکی نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے انسٹاگرام پر لاش ٹھکانے لگانے کیلیے مدد مانگی
امریکا میں ایک 16 سالہ نوجوان نے نو عمر لڑکی کو بہیمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی ایک اور دوست کو ویڈیو کال کرکے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے مدد مانگی تاہم گرل فرینڈ نے پولیس کو بتادیا۔
امریکی ریاست پنسلوانیا میں پولیس کو…
صومالیہ میں خوفناک بم دھماکے میں وزیر ماحولیات بال بال بچ گئے؛4 ہلاکتیں
صومالیہ کے دارالحکومت میں صدارتی محل کے نزدیک ایک ہوٹل میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں وزیر ماحولیات بال بال بچ گئے تاہم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کا علاقہ…
مسلمان طالبعلم کو دہشتگرد کہنے والا ٹیچر معافی مانگنے پر مجبور
بھارتی پروفیسر نے کلاس کے دوران مسلم طالبعلم کودہشت گرد کہہ دیا، طالبعلم کے زبردست دلائل پر استاد معافی مانگنے پرمجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کرناٹکا کی یونیورسٹی میں ہندو ٹیچر نے بھری کلاس کے دوران مسلمان طالبعلم کو…
چین: سیاسی آزادی اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے متعدد مظاہرین گرفتار
چین میں سیاسی آزادیوں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق چین کے اہم شہروں میں ہزاروں افراد نے جامعات کے…
یروشلم میں جھڑپیں، پوپ فرانسس کا اسرائیلی و فلسطینی حکام کو مذاکرات کا مشورہ
پوپ فرانسس نے یروشلم میں حالیہ مہلک بم حملوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے بعد اسرائیلی اور فلسطینی حکام پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اتوار کو عبادت سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس…
