یروشلم میں جھڑپیں، پوپ فرانسس کا اسرائیلی و فلسطینی حکام کو مذاکرات کا مشورہ

0

پوپ فرانسس نے یروشلم میں حالیہ مہلک بم حملوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے بعد اسرائیلی اور فلسطینی حکام پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اتوار کو عبادت سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ تشدد دونوں کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔

بدھ کو یروشلم کے مضافات میں بس اسٹاپ پر دو بم دھماکے ہوئے جس میں 16 سالہ لڑکا ہلاک اور کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے جبکہ ہفتے کو ایک 50 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

منگل کو رات دیر گئے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں جھڑپوں کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.