صومالیہ میں خوفناک بم دھماکے میں وزیر ماحولیات بال بال بچ گئے؛4 ہلاکتیں

0

صومالیہ کے دارالحکومت میں صدارتی محل کے نزدیک ایک ہوٹل میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں وزیر ماحولیات بال بال بچ گئے تاہم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کا علاقہ اُس وقت میدان جنگ بن گیا جب وہاں قائم ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔

مسلح افراد نے پہلے دو دھماکے کیے اور پھر ہوٹل میں داخل ہوکر مہمانوں کو یرغمال بنالیا۔صدارتی محل کے نزدیک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر وزرا اور اہم سرکاری شخصیات اسی ہوٹل میں مقیم ہوتے ہیں۔

 

سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کا محاصرہ کرلیا۔ اہلکاروں اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 12 گھنٹے تک جاری رہا۔ گولیاں صدراتی محل کے نزدیک بھی گریں۔

صومالیہ کی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے بعد ہوٹل کا قبضہ واگزار کروا کر مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا جن میں وزیر ماحولیات بھی شامل ہیں جو اغوا کاروں کا مرکزی نشانہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.