Browsing Category
بین الاقوامی
بین الاقوامی
آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
جدہ: چاند آج درمیانی شب میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کی مدد سے قبلے کی سمت کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں آج رات 3 بج کر 23 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ یہ روح پرور منظر رواں برس آخری بار…
ملائیشیا میں سال کے بدترین سیلاب میں 27 افراد ہلاک، 70 ہزار بے گھر
ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم…
گھانا کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی
اکرا : گھانا کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے لڑ پڑے، ٹیکسز کے معاملے پر کئی ہفتوں سے پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث جاری تھی۔
افریقی ملک گھانا کی پارلیمنٹ میں ٹیکسز سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم…
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کےسابق سربراہ کی ایرانی جنرل کے قتل میں کردار کی تصدیق
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنوری 2020 میں امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملک کا کردار کی تصدیق کردی ہے۔
خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی میں اسرائیل کے ملوث ہونے…
افغانستان کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے کابل میں احتجاج
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریباً 200 افغان شہریوں نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے منجمد کیے گئے افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دو دہائی تک جاری…
سال 2022 کو کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے، سربراہ ڈبلیو ایچ او
نیو یارک : سربراہ ڈبلیو ایچ او کو کہنا ہے کہ2022 کو کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے کورو نا کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ اگلے سال کے اندر کوویڈ 19 وبائی بیماری…
چلی کے صدارتی انتخابات میں گیبرئیل بوریک نے میدان مار لیا
سنتیاگو : چلی کے صدارتی انتخابات میں سابق سٹوڈنٹ لیڈر گیبرئیل بوریک نے میدان مار لیا، ملک کے کم عمر ترین صدر بن گئے۔
35 سالہ گیبرئیل بوریک دو ہزار بارہ میں چلی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر شہرت حاصل کی تھی۔ دو ہزار اٹھارہ میں ایک…
ہتھیاروں کی دوڑ میں روس امریکا مقابلہ جاری ، جدید ترین ڈرون کا کامیاب تجربہ
ماسکو : ہتھیاروں کی دوڑ میں روس ایک بار پھر امریکا کے ساتھ مقابلے میں آ گیا، روسی وزارت دفاع نے جدید ترین ڈرون کے کامیاب تجربے کی ویڈیو جاری کر دی۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون فضا سے زمین اور فضا سے فضا میں…
برطانیہ میں 24 گھنٹے کے دوران اومی کرون کے 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
لندن : برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 44 ہوگئی ہے۔
لندن سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی ۔ اومی…
جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن امریکا مذاکرات پر آمادہ ہوا تو خیرمقدم کریں گے ، چین
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ سے ڈرتے نہیں تاہم وہ مذاکرات پر آمادہ ہوں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ کا ذمہ دار…
