Browsing Category
بین الاقوامی
بین الاقوامی
نیپال میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 17 افراد ہلاک
ریسکیو ٹیم نے تباہ حال گھروں کے ملبے سے 17 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
پوتن کی دوستی کیا چین کے لیے ‘مہنگی’ ثابت ہو رہی ہے؟
ازبکستان کے شہر سمرقند میں جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب دونوں رہنما ایک دوسرے سے ملے۔…
اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر حملہ، 5 فوجی اہلکار ہلاک
اسرائیل نے شام کے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دارالحکومت کے جنوب میں دیگر مقامات پر فضائی حملہ کیا، جس میں 5 فوجی ہلاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
برطانوی خبرررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ…
ایس سی او اجلاس: شراکت دار رہنماؤں کو ’سازشی انقلاب‘ روکنا ہوگا، چینی صدر
چین کے صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں تمام اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک نئے تنازع کے دور میں داخل ہو چکی ہے لہٰذا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وسطی ایشیا کے شراکت دار رہنماؤں کو ’سازشی انقلاب‘ کے لیے…
لبنان میں اپنی ہی رقم نکلوانے کیلئے عوام کے بینکوں پر حملے
لبنان میں کھاتےداروں نے اپنی ہی جمع شدہ رقم نکلوانے کے لیے 5 بینکوں پر حملے کر دیے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعات جمعے کے روز پیش آئے جہاں کچھ مسلح اکاؤنٹ ہولڈرز بینکوں پر حملہ آور ہوگئے۔
لبنان کی حکومت کی جانب سے پولیس…
امریکا کا پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ
امریکا نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی میں پارٹنر ہے اور ہم پاکستان سے تمام دہشت گرد گروپوں کی سرکوبی کے لیے مستقل بنیادوں پر کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی…
مولانا مسعود اظہر افغانستان نہیں، پاکستان میں ہیں، ترجمان امارت اسلامیہ
ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان کا کہنا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پاکستان میں ہی ہیں۔ رجمان نے کہا کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر افغانستان میں نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری…
پاکستان کیلیے160 ملین ڈالر کی فلیش اپیل انتہائی کم ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے 160 ملین ڈالرز کی فلیش اپیل انتہائی کم ہے۔ اقوام متحدہ ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں صحت کی صورتحال انتہائی…
اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 فلسطینی نوجوان شہید
مغربی کنارے کے شہر جینن میں اسرائیلی فوج نے گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید اور ایک فوجی اہلکار مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جینن میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار ٹیم…
پنجشیر میں گھمسان کی لڑائی؛ طالبان کا 40 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
طالبان نے شمالی اتحاد کے جنگجوؤں سے پنجشیر میں ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 40 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ صوبہ پنجشیر کے علاقوں…
