Browsing Category

تازہ ترین

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی، وزیراعظم نے صدر کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی،…

پاکستان آج دنیا میں ایک مضبوط، پُرعزم، باوقار اور امن کی توانا آواز کے طور پہچانا جاتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈھائی سالوں میں نہایت مشکل مراحل عبور کر کے مستحکم معیشت کا ہدف حاصل کیا ہے، آج پاکستان ایک مضبوط، پُرعزم، باوقار اور امن کی توانا آواز کے طور پہچانا جاتا ہے۔…

بلوچستان میں جشنِ آزادی عروج پر، عوام کا جوش و خروش دیدنی

بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں کھیلوں کے میدان آباد اور عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ ماہِ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشنِ آزادی کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ کھیلوں کے…

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے: ترک…

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔ 7 اگست کو طے پائے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق ترک وزارت دفاع نے کہا کہ فاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب…

خود کو کاکروچ کہنے والے کا تعلق گٹر سے جوڑنا فطری بات ہے، کنگنا کا ایک بار پھر متنازع بیان

بال وڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو گٹر جنریشن کہنے کے بیان پر ایک بار پھر وضاحت دے دی۔ چند روز قبل طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید…

’ڈرامہ بند کرو اور کھیلو‘، مداح نے اسمتھ کو دلچسپ انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے پہلے روز ایک مداح نے اسٹیو اسمتھ کو کھیل میں تاخیر پر دلچسپ انداز میں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ اسمتھ سائڈ اسکرین میں مسئلے کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل روکنے پر مجبور ہوئے تو اسٹینڈز میں موجود…

جاپان کے مشرقی علاقے چیبا میں ریکارڈ بارش، 4 افراد ہلاک، ایک لاپتا

جاپان کے مشرقی علاقے چیبا میں ریکارڈ بارشوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتا ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے جاپانی محکمہ موسمایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکیو سے نزدیک چیبا شہر میں 24 گھنٹوں میں 367 ملی میٹر بارش…

ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ ترک حکام کی شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان گہری محبت، یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کے…

حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول

پیٹرولیم لیوی کی وصولی مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے کی…

نیتن یاہو نے برطانیہ کو ’اسلامی جمہوریہ‘ قرار دے دیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے برطانیہ پر طنز کرتے ہوئے اسے ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ قرار دے دیا۔ آرمی ریڈیو کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں نیتن یاہو نے 1967 کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم…