اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا 21 سال بعد پاکستان کا سرکاری دورہ، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا

اسلام آباد — 15 نومبر2025: اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم جمعہ کے روز 21 برس بعد کسی بھی اردنی بادشاہ کے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کا شاندار…

صدرِ مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے ترمیمی بلز 2025 کی منظوری دے دی

 اسلام آباد — 15 نومبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ان بلز کی منظوری کے ساتھ ہی آئینی و قانونی عمل مکمل ہو…

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دیر لوئر کا دورہ — 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور تورمنگ…

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ پشاور/ دیر لوئر — 15 نومبر: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہفتہ کے روز ضلع دیر لوئر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل…

سوئی سدرن گیس کی ہائی پریشر لائن میں شگاف — بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گیس فراہمی معطل

 کوئٹہ/کراچی، 15 نومبر 2025 — مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن لائن میں شگاف پڑنے کے باعث بلوچستان کے کئی اضلاع میں گیس فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق 18 انچ قطر کی QPCEP ٹرانسمیشن لائن ہفتہ…

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سینئر پیپلز پارٹی رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا…

اسلام آباد، 15 نومبر 2025 — صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ لعل بخش بھٹو کی جمہوری جدوجہد، عوامی خدمت اور پارٹی کے ساتھ وفاداری…

BYD–میگا موٹر کمپنی اور کراچی میراتھون 2026 کا اشتراک — پاکستان کی پہلی عالمی سند یافتہ میراتھون کے…

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ: کراچی، 14 نومبر 2025: پاکستان میں  کے باضابطہ پارٹنر میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے کراچی میراتھون 2026 کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ پاکستان کی پہلی ورلڈ ایتھلیٹکس سرٹیفائیڈ میراتھون کی…

کوئٹہ: ذیابیطس کے عالمی دن پر آگاہی

 وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ذیابیطس کے بارے میں شعور اور بروقت تشخیص ضروری ہے۔ صحت مند طرز زندگی اور متوازن غذا اس مرض کے خطرات کم کر سکتی ہے۔

سبی: خسرہ مہم کی آخری تیاری

ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں خسرہ مہم کی تیاریوں کا آخری جائزہ اجلاس ہوا۔ مہم میں 23 فکس سائٹس، 2 موبائل ٹیمیں اور 44 آؤٹ ریچ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں، 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔

جامعہ بلوچستان اور جامعہ مکران: تکنیکی اور انتظامی تعاون کے لیے MoU

 جامعہ بلوچستان اور جامعہ مکران کے درمیان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مالیاتی امور میں شفافیت کے فروغ کے لیے اہم MoU پر دستخط کیے گئے۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور جامعہ مکران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز…

نصیرآباد: خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کی تیاری

 ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ 17 سے 29 نومبر تک جاری خسرہ و روبیلا مہم میں والدین اور کمیونٹی کا بھرپور تعاون ضروری ہے تاکہ بچوں کی صحت کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔