جعلی اکائونٹس،منی لانڈرنگ کیس ‘آصف زرداری اورفریال تالپورکی عدم حاضری پرفردجرم موخر

اسلام آباد: جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپورکی عدم حاضری پر فرد جرم موخر کردی گئی ،احتساب عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

ایران میں 20 فیصد افراد کورونا متاثرین ہو سکتے ہیں، ایرانی ماہر وبائیات

تہران :  ایرانی ماہر وبائیات نے کہا ہے کہ ایران میں 20 فیصد افراد کورونا متاثرین ہو سکتے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ٹاسک فورس کے رکن اور ماہر وبائی امراض ڈاکٹر احسن مصطفوی نے کہا ہے کہ ایران میں 20 فیصد افراد کورونا متاثرین…

امریکہ اگلے سال انسان بردار اور خودکار لڑاکا طیاروں کا مقابلہ (ایریئل ڈاگ فائٹ) کرائے گا

ورجینیا:  امریکہ میں انسان بردار اور خودکار لڑاکا طیاروں میں اولین مقابلہ 2021 میں ہوگا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عسکری محاذ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان میں پیچھے رہ جانے والے امریکا نے ایک بار پھر آگے بڑھنے کی کوششیں شروع…

مقبوضہ علاقوں کے اسرائیل میں انضمام پر آزاد ریاست کا اعلان کر دیں گے، فلسطینی وزیراعظم

رملہ: فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں کو ضم کیا تو فلسطین مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تمام مغربی کنارے اور غزہ پر ریاست کا اعلان کردے گا۔

امریکہ، دارالحکومت میں تعینات نیشنل گارڈز میں نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے

واشنگٹن: امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں سیاہ فام امریکی شہر جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر بڑے پیمانے کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے تعینات نیشنل گارڈ کے بے شمار ارکان کے نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں

بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم کردیا۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے بلاول بھٹو زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت کی۔