اہم خبریںبین الاقوامی
عراقی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی

بغداد: حکومت مخالف مظاہروں میں اکتوبر سے اب تک 320 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار میں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاردونوں شامل ہیں ،ایجنسی نے پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی آزاد اعلیٰ کمیشن برائے انسانی حقوق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 13سیکیورٹی اہلکار شامل تھے ،ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد15 ہزار سے زیادہ ہے جو احتجاج کے دوران زخمی ہوئے،زیادہ ترمظاہرے بغداد ، مرکزی اور جنوبی عراق میں جامع اصلاحات ،کرپشن ، سرکاری ملازمین کے اختیارات اور روز گار کے مواقع بارے ہوئے۔




