پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور ترکمانستان کی وزارتِ ثقافت کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
ان معاہدوں اور دستاویزات سے پاکستان اور ترکمانستان کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ و وزیر خارجہ رشید مریدوف کے ہمراہ پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، زراعت و غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، بینکاری و مالیات، سیاحت، کھیل اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران بجلی کے شعبے میں تعاون، ٹرانزٹ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے امکانات بھی زیرِ غور آئے، دونوں فریقوں نے کاروباری اداروں کے درمیان روابط، ادارہ جاتی شراکت داری اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
