ملک بھر میں سونا کی قیمت مسلسل 6 روز گرنے کے بعد مستحکم
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 228 روپے پر برقرار رہی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 864 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
