پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1560 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 4 سو سے زائد پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
