نیتن یاہو کی سیاسی چال ناکام، آئزن کوٹ نے اتحادی حکومت
عرب میڈیا کے مطابق وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، اتحادی حکومت کی پیشکش نئی حکومت کی تشکیل مشکل بنانے کی کوشش ہے۔
گادی آئزن کوٹ کا کہنا تھا کہ یہ حربے نہ مجھ پر اثر انداز ہوتے ہیں اور نہ ہی اسرائیلی شہریوں پر۔
گزشتہ روز نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپوزیشن کو قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کیا جائے تاکہ ایران کے خطرے کا خاتمہ کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزن کوٹ کو اسرائیلی صدر نے حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
