دنانیر مبین نے عالمی سطح پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

0

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ماسکو میںInternational Eurasian فلم ایوارڈز (جسے Diamond Butterfly فلم ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے)کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔

اس ایوارڈ شو میں اداکارہ دنانیر مبین کو بھی نامزد کیا گیا تھا جہاں انہوں نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنانیر کو یہ اعزاز پاکستانی فلم میرا لیاری میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے۔

فلم میرا لیاری میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.