آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان کی تھائی لینڈ کو 24 رنز سے شکست
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمن ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، قومی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 156 رنز بنا سکی، تھائی لینڈ کی جانب سے نٹھاکن چنتھم 43 اور پھنیتا مایا 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، عائشہ ظفر 59 اور شوال ذوالفقار 42 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
