کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹرکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
لاہور میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیز پرمطمئن ہوں، ایک سال سے ٹیم کی پرفارمنس بہتر آرہی ہے اوررزلٹ بھی بہتر ہورہی ہے، تاحال کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے جیسے ہی کی جائے گی، سب کو آگاہ کیا جائےگا، ہمارے پلیئرز میں جوکمیاں ہے اسکو یہاں ختم کرنےکی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے محمد رضوان سے دوبارہ رابطہ کرےگی، جس کے بعد رپورٹ فائنل کی جائےگی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کام چل رہا ہے، اسکا کام 31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی ہے، یہاں نوجوان کھلاڑیوں تیار کریں گے۔
