آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات

0

ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کی اگلی قسط پر اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا مشن پاکستان پہنچ گیا، جائزہ مشن کی اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن نے کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام سے مذاکرات کا آغاز کیا اور پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ ٹیکنکل مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک حکام مشن کو معاشی کارکردگی، زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو 17 ارب ڈالر سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے ٹیکنیکل مذاکرات میں کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے پر بھی بات چیت ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.