خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 17 دہشت گرد مارے گئے، 6 جوان شہید

0

سکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھر پورکارروائیاں جاری ہیں، مزید 7 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجگورکے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد ہلاک کردیئے، کارروائی کے دوران ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

 

سکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی کے علاقےدھاڈر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اورامن وامان کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

دوسری طرف آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔

 

ہنگو میں ایک اور جھڑپ کے دوران 4 خوارج مارے گئے جبکہ 17 ستمبر کو فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ سے دھماکا کیا گیا، آئی ای ڈی دھماکے میں 6 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

 

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والے بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.