ہانیہ عامر کا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز، مخالفین کو دوٹوک جواب

0

گانا ’پابلو‘ ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، گانے کا آغاز پیانو کی دھن سے ہوتا ہے جو اداکارہ کے معمول کے معصوم اور شوخ انداز سے مطابقت رکھتی ہے تاہم اس کے بعد گانا پنجابی ہپ ہاپ کی طرز اختیار کر لیتا ہے۔

ہانیہ عامر گانے میں ان لوگوں کو مخاطب کرتی ہیں جو ان کے مطابق انہیں اس لیے ’جعلی‘ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہیں جبکہ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ لوگ انہیں حد سے زیادہ محتاط سمجھتے ہیں۔

 

اداکارہ نے مخالفین کیلئے پنجابی بول بھی گائے جن کا مفہوم یہ ہے کہ ہم ہنس رہے ہیں جبکہ آپ پیچھے بیٹھے جل رہے ہیں، ہم سکون سے ہیں اور آپ روز جھگڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گانے میں ہانیہ عامر اپنی مقبولیت کا بھی ذکر کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.