نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈاراستنبول میں سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ کا برطانیہ کا کامیاب سرکاری دورہ مکمل ہوگیا جس میں اہم ملاقاتیں کی گئی، اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی، برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقاتیں کی۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز، دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوے سے بھی ملاقات ہوئی۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار کی برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد ارکان سے بھی ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔
