لاہور میں پنکی طرز کے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا انکشاف
پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف درج مقدمات میں ملزمان نے ویڈ اور آئس کے ڈیلر کے نام کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق منشیات اسلام آباد سے لاہور سپلائی کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس ریکارڈ میں آئس اور ویڈ کا بڑا ڈیلر اسلام آباد کے علاقے ای الیون کا رہائشی بتایا گیا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق ویڈ اور آئس سپلائی ڈیلر کا نام احمد عرف پیر لالہ خان ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور لاہور پولیس کے درمیان روابط کے فقدان کے باعث بھی احمد عرف پیر لالہ خان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عرف پیر لالہ منشیات صرف لاہور میں سپلائی کرتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کیولری سمیت پوش علاقوں میں ہائی سوسائٹی کو ویڈ اور آئس احمد عرف پیر لالہ ہی سپلائی کرتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں نے نہ صرف علاقے بلکہ شہر بھی تقسیم کیے ہوئے ہیں۔ سی سی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق جس طرح پنکی لاہور بیٹھ کر منشیات کراچی سپلائی کرتی تھی، اسی طرح احمد عرف پیر لالہ خان اسلام آباد بیٹھ کر لاہور منشیات سپلائی کرتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق احمد عرف پیر لالہ خان لاہور میں طویل عرصے سے منشیات سپلائی کے دھندے میں ملوث ہے۔
