طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی
افغانستان کے مختلف حصوں میں سرگرم مسلح افغان گروہ طالبان رجیم کو بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
طالبان مخالف مسلح سیاسی و مزاحمتی تنظیم افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ بدخشاں میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں 9 طالبان اہلکارہلاک اور زخمی ہوئے، صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں قائم طالبان کے گورنر آفس پر حملہ کیا گیا اور لبریشن فرنٹ کی فورسز نے طالبان کی سکیورٹی پوسٹ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
افغان مزاحمتی تحریک دی گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع چہ آب میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا، حالیہ ہفتوں میں شمالی اور شمال مشرقی افغانستان میں طالبان کیخلاف مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق افغان فریڈم فرنٹ کے حملے طالبان مخالف گروپوں کی بڑھتے اتحاد، جنگی صلاحیت اور منصوبہ بندی کا ثبوت ہیں، بدخشاں، ہرات، تخار اور دیگر افغان صوبوں میں سرگرم مسلح تحریکیں جلد طالبان رجیم کے خاتمے کا باعث بنتی دکھائی دے رہی ہیں۔
