محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا، ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، غیر قانونی امیگریشن اور سائبر کرائمز کی روک تھام سمیت سکیورٹی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دہشت گردوں اور منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، مذاکرات کے دوران کوسٹ گارڈز کے شعبے میں تعاون اور تربیتی پروگرامز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کے شعبے میں تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اور رائل ملائیشین پولیس کالج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کے تحت تربیتی پروگرامز، تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے روابط مزید مضبوط کیے جائیں گے۔

 

ملاقات میں دونوں وزارتوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس اقدام کا مقصد باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینا اور رابطہ کاری کو مؤثر بنانا ہے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملائیشین وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

محسن نقوی نے ملائیشیا کو مسلم ممالک میں تیز رفتار ترقی کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور ویزا سہولیات میں آسانی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ملائیشیا پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحت کا ایک بہترین آپشن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط بڑھانے کے لیے ویزا سہولیات میں مزید آسانی مفید ثابت ہوگی۔

 

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، تربیت، سیاحت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق

Leave A Reply

Your email address will not be published.