وزیر اعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی۔
وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈائیلاگ کا مقصد بلوچ عوام کی بات سننا ہے، مسائل کے حل کا طریقہ مشاورت ہے، بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہییں۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا بلوچستان کے وسائل پرپہلا حق صوبےکےعوام کا ہے، اگر مسائل اور چیلنجز ہیں تو انہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جائے، مسائل کے حل کا بہترین طریقہ باہمی مشاورت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ممکن ہے، پاکستان کی ترقی تب ہی ہوگی جب چاروں صوبے مل کر چلیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسائل کی آڑ میں کوئی محبِ وطن بندوق نہیں اٹھا سکتا، بندوق کی نوک پر علاقے کی بنیاد پرشناختی کارڈ نکال کرلوگوں کوبےدردی سے شہیدکیاگیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا فیلڈمارشل کے ساتھ مل کرکراچی سے چمن این اے 25 شاہراہ تعمیرکر رہے ہیں، بدقسمتی سے شاہراہ پرکام کرنے والے مزدوروں کو شہید کردیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نےکہا پہاڑوں میں کام کرنے والامزدور بلوچستان کی خوشحالی کےلیے کام کر رہا ہے، اگر مسائل اور چیلنجز ہیں تو انہیں باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا معرکہ حق کے دوران پوری قوم یک جان دو قالب تھی، گوادر کا ہوائی اڈا چین کی طرف سے تحفے میں ملا۔
