کوہٹہ۔ 17 جنوری۔ رکن بلوچستان اسمبلی، دورہ ریجنل سینٹر سی پی ایس پی

 رکن بلوچستان اسمبلی و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ریجنل سینٹر، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سربراہ Cpsp ریجنل سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان صوبہ بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم کو خصوصی اہمیت دے رہا ہے۔ اور سی پی ایس پی CPSP کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر محمد شعیب شفیع سمیت پوری کونسل صوبہ کے پروفیشنل ڈاکٹرز کو اعلی تعلیم کے لئے پوری معاونت فراہم کر رہئ ہے

اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور خصوصا پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو ان کی نمایاں قومی و بین الاقوامی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی بیٹی پر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے ویمن ورلڈ ایوارڈ ایشیا اوشینیا ریجن میں FIGO (انٹرنیشنل فیڈریشن آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اعزاز حاصل کرکے ملک پاکستان اور خصوصا صوبہ بلوچستان کا نام روشن کر دیا اور یہ ایوارڈ دنیا کی صرف 19 منتخب خواتین کو دیا جاتا ہے

Comments are closed.