وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہید میجر انور کاکڑ کے اہلِ خانہ سے ملاقات

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | 15 جنوری 2026
کوئٹہ — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہید کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دی جائے گی جبکہ ایک سرکاری اسکول شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
رہنماؤں نے شہید کی والدہ کے حوصلے کو سراہا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ملاقات میں اعلیٰ سول و پولیس حکام بھی موجود تھے۔

Comments are closed.