خاران میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے، سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کی اطلاعات

28

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | 15 جنوری 2026
خاران — بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد کے شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر، پولیس تھانے، بینکوں اور دیگر سرکاری عمارتوں پر توڑ پھوڑ کی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے رہے اور بعض مقامات پر فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعض ذرائع نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی دی ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔ شہر میں صورتحال غیر یقینی رہی جبکہ شہریوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔

Comments are closed.