سبی میں فائرنگ کا واقعہ، معلمِ قرآن خاتون جاں بحق

29

سبی — سبی میں اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معلمِ قرآن خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

دوسری جانب واشک میں سرکاری ادویات کی مبینہ فروخت کے الزام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر رند کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری (ڈیولپمنٹ) ثاقب کاکڑ نے الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments are closed.