وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع بنوں اور کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

28

 اسلام آباد۔15جنوری :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں اور کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے وڑن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.