وزیر اعظم شہباز شریف کا شہزادی ہند بنت سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت
اسلام آباد۔15جنوری :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پاکستانی عوام سعودی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں
Comments are closed.