ضلع صحبت پور میں پیٹرول پمپس کی بندش غریب دشمن اقدام، میر اظہار حسین کھوسہ

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 نصیرآباد: سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین خان کھوسہ نے ضلع صحبت پور اور اس کی تحصیلوں فریدآباد، مانجھی پور، پہنور اور حیرالدین میں پیٹرول پمپس کی بندش کو سنگین ناانصافی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس سے ہزاروں غریب اور محنت کش خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے اور اچانک بندش سے ان خاندانوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان اور نصیرآباد ڈویژن میں پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے ہیں، مگر صرف ضلع صحبت پور کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ میر اظہار حسین کھوسہ نے خبردار کیا کہ جب لوگوں سے دو وقت کی روٹی چھین لی جاتی ہے تو وہ مجبوری میں غلط راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جس کے سنگین سماجی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور، کمشنر نصیرآباد ڈویژن، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر پیٹرول پمپس بحال کیے جائیں اور عوام کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔

Comments are closed.