اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ، اسپیکر آزاد کشمیر کی زیر صدارت اہم اجلاس

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
مظفرآباد، 15 جنوری 2026:
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اسپیکرز کانفرنس 2026 کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کانفرنس 10 اور 11 فروری 2026 کو مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔
اجلاس میں کانفرنس کے انتظامات، سیکیورٹی، پروٹوکول، مہمانوں کی آمد و رفت، رہائش، میڈیا کوریج اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اسپیکر کو تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس قومی سطح کا ایک اہم ایونٹ ہے، جس کے تمام انتظامات بروقت، مثالی اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مہمانوں کی سہولت اور بہتر میزبانی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے تمام محکموں کو باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.