بلوچستان میں غیر لائسنس یافتہ چائلڈ نرسریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

30

کوئٹہ، 10 جنوری 2026: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے الشفا نرسری میں بچے کی تبدیلی کے سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور والدین کے اعتماد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور غیر معیاری نرسری مالکان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے صوبے بھر میں تمام چائلڈ نرسریوں کی جامع جانچ پڑتال اور لائسنسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ صرف معیاری اور قانونی ادارے کام کریں۔
وزیر صحت نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Comments are closed.