صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان و کرم میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراجِ تحسین
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 10 جنوری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور کرم میں کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے، اور ان کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کے قیام کی ضامن ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed.