علی محمد عوامی پارٹی کا سندھ میں قبیلائی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے احتجاج

24

جیکب آباد: علی محمد عوامی پارٹی کے چیئرمین دل مراد لاشاری کی قیادت میں پارٹی کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سندھ اور جیکب آباد میں قبیلائی جھگڑوں کے باعث خون ریزی، امن کا خاتمہ اور نوجوانوں کے مستقبل کی تباہی ہو رہی ہے۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری اقدامات کیے جائیں اور قبیلائی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے مستقل اور شفاف پالیسی وضع کی جائے۔

Comments are closed.