ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری

24

ڈی آئی جی پی حیدرآباد، طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی ٹھٹہ، فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس نے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس دوران متعدد مشکوک افراد کو جدید تلاش ڈیوائسز کے ذریعے چیک کیا گیا جبکہ موٹرسائیکل، رکشہ، مسافر وین، بس اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بھی جانچ کی گئی۔ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس بھی ہٹائی گئیں اور ہوٹلوں میں موجود مشکوک افراد کی چھان بین بھی کی گئی۔
تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے علاقے کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر بھی اس کارروائی کو جاری رکھا گیا ہے۔
اس سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

Comments are closed.