نوکنڈی کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افغان مسافر جاں بحق

25

نوکنڈی: نوکنڈی کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں دو افغان مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments are closed.