عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے، کارکنوں کو انصاف ملے گا: رحیم کاکڑ

18

کوئٹہ: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بوگس مقدمات، کارکنوں پر تشدد اور چادر و چار دیواری کی پامالی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی واپسی سے پارٹی تنظیم مضبوط ہو گی اور تحریک انصاف ایک بار پھر منظم قوت بن کر ابھرے گی۔
رحیم کاکڑ نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور آنے والا وقت مخلص کارکنوں کا ہے۔

Comments are closed.