کوئٹہ میں گیس، بجلی بحران پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی احتجاجی تحریک کا اعلان

19

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سٹی تحصیل کمیٹی نے گیس کی بندش، کم پریشر، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، صاف پانی کی عدم فراہمی، بڑھتے جرائم اور بلدیاتی اداروں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس کی صدارت سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان نے کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت اور مسلط نمائندے عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں جبکہ بارہا متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ سوئی سدرن، کیسکو، ٹریفک پولیس، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Comments are closed.