صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر دفتر کی زیرِ تعمیر چار دیواری کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 05 جنوری ، 2026 ۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر دفتر کی زیرِ تعمیر چار دیواری کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر پراجیکٹ کنٹریکٹر نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو تعمیراتی کام کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ منظور شدہ ڈیزائن اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
Comments are closed.