وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے جمرود اور باڑہ کے لیے بی آر ٹی توسیع کی ہدایات دے دیں

26

پشاور، 6 جنوری – وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع خیبر کے جمرود اور باڑہ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ   سروس کی توسیع کے تمام تیاریاں کم سے کم وقت میں مکمل کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی توسیع سے پشاور اور خیبر کے عوام کے درمیان آمد ورفت آسان، محفوظ، معیاری اور سستی ہو جائے گی، جبکہ ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کارخانو اسٹیشن پر BRT سروس کے لیے مخصوص ریمپ تعمیر کیا جائے گا جس پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ جمرود اور باڑہ بازار کی سروس کے آغاز کے لیے 12 نئی 12 میٹر بسیں خریدی جائیں گی۔ کارخانو مارکیٹ سے جمرود بازار تک 5 کلومیٹر میں 8 بس اسٹاپ اور پشتخرہ سے باڑہ بازار تک 7 کلومیٹر میں 10 بس اسٹاپ قائم کیے جائیں گے۔ موجودہ BRT نیٹ ورک 18 روٹس پر مشتمل ہے جو 132 کلومیٹر محیط ہے۔ جون 2026 تک مزید 52 ڈیزل ہائبرڈ اور 50 الیکٹرک بسیں فلیٹ میں شامل کی جائیں گی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اکرام اللہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

Comments are closed.